ابنا: بحريني حکومت عوامي مظاہروں کو کچلنے اور انہيں روکنے کے لئے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرکے تھک چکي ہے ليکن اب اس ملک کي پارليمنٹ نے جس کے اپوزيشن ارکان نے دوسال قبل ہي استعفا دے ديا تھا ايک ہتھکنڈہ بنايا ہے - بحريني پارليمنٹ نے ايک قانون پاس کيا ہے جس کے مطابق مظاہروں کے لئے سيکورٹي اور ضمانت کي رقم ادا کرنا ہوگي اس قانون کے ذريعے پارليمنٹ بحريني عوام کا امتحان لينا چاہتي ہے اور ان کے مظاہروں کو روکنے کي کوشش کررہي ہے - العالم کے مطابق بحرين کي پارليمنٹ نے اعلان کيا ہے کہ اب کسي بھي طرح کے مظاہرے کے لئے ضروري ہے اس سے پہلے پينتيس ہزار ڈالر کي نقد ضمانت دي جائے جو آل خليفہ حکومت کے خزانے ميں جائے گي - اس درميان بحرين کي اپوزيشن پارٹي جمعيت الوفاق اسلامي نے مظاہروں اور ريليوں کے لئے ضمانت کے طور پر نقد رقم جمع کرانے کے نئے قانون کو بنيادي آئين اور انساني حقوق کےعالمي منشور کے خلاف قرارديا ہے -جمعيت الوفاق اسلامي نے کہا ہے کہ آل خليفہ حکومت اس قسم کے ہتھکنڈوں سے بحريني عوام کے حق پسندانہ مظاہروں اور احتجاج کو نہيں روک سکے گي - بحرين ميں گذشتہ دوبرس سے زائد عرصے سے آل خليفہ حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے جاري ہيں اور بحريني سيکورٹي فورس نے سعودي عرب کي فوج کے ساتھ عوامي مظاہروں کو بے دردي کے ساتھ کچلنے کي کوشش کي ہے جس ميں اب تک دسيوں افراد شہيد سيکڑوں زخمي اور بڑي تعداد ميں لوگ گرفتار ہوئے ہيں -جبکہ بہت بڑي تعداد ايسي ہے جس کو صرف اس جرم ميں نوکريوں سے نکال ديا گيا ہے کہ انہوں نے مظاہروں ميں شرکت کي تھي - بحريني عوام نے ان تمام مظالم کے باوجود اپني تحريک جاري رکھي ہے اور وہ بدستور مظاہرے کررہے ہيں - بحريني عوام نے وسيع مظاہرے کرکے جيلوں ميں بند سياسي قيديوں سے اظہار يکجہتي کا اعلان کيا يہ مظاہرے منامہ سترہ اور سنابس ميں کئے گئے مظاہرين کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے -جمعيت الوفاق کے ميڈيا سيل نے اعلان کيا ہے کہ گذشتہ چار مہينے ميں آل خليفہ حکومت نے چاليس سے زائد مظاہروں کو روک ديا جس سے يہ بات صاف ہوجاتي ہے کہ آل خليفہ حکومت آزادي بيان پر قدغن لگارہي ہے - آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے اپني جارحانہ اور وحشيانہ کاروائياں جاري رکھتے ہوئے منامہ کے مضافات ميں ايک اور مسجد کو مسمار کرد يا پچھلے چند ماہ ميں اس علاقے ميں يہ دوسري مسجد ہے جس کو آل خليفہ حکومت نے مسمار کيا ہے -بحرين ميں مساجد کي مسماري کا يہ سلسلہ ايک ايسے وقت جاري ہے جب اس ملک کے علما اور عوام نے اس طرح کے دين مخالف اقدامات کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحريني حکومت کي اسلام اور انسان دشمن پاليسياں عوام کے انقلاب کو نہيں روک سکيں گي –بحريني حکومت اس باطل تصور ميں مبتلا تھي کہ مساجد کي مسماري کے ذريعے وہ عوامي تحريک اور مظاہروں پر روک لگانے ميں کامياب ہوجائے گي - ليکن اب تک اس کا خيال غلط ثابت ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 مئی 2013 - 19:30
News ID: 417844
بحرين ميں عوامي مظاہروں کو روکنے اور انقلابي تحريک کو ناکام بنانے کے لئے آل خليفہ حکومت کے ہتھکنڈوں کا سلسلہ جاري ہے مگر بحريني عوام کا کہنا ہے کہ وہ اپني پرامن تحريک اس وقت تک جاري رکھيں گے جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے -